Get Alerts

مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے انتشاری ٹولے کی ہڑتال کی کال یکسرمسترد کردی

مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے انتشاری ٹولے کی ہڑتال کی کال یکسرمسترد کردی

لاہور : مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے تحریک لبیک کی جانب سے آج کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ان تمام گروپوں نے تحریک لبیک کی پرتشدد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد مظاہرے اور غیر ضروری ہڑتالیں غیر مناسب ہیں۔

تاجر رہنماؤں اور علمائے کرام سمیت مختلف اہم شخصیات نے اپنے ویڈیو پیغامات میں احتجاج کے وقت اور مقام کے انتخاب کو انتہائی نامناسب قرار دیا۔ تاجر رہنما عاطف اکرام شیخ نے واضح طور پر کہا کہ ہڑتالوں سے تاجر برادری کا شدید نقصان ہوتا ہے اور ہم کسی بھی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مطالبات غیر ضروری ہیں اور حکومت کی پالیسیوں پر بلاجواز اعتراض کیا جا رہا ہے۔

تاجر رہنماؤں نے روڈ بلاک کرنے اور جلاؤ گھیراؤ جیسے عوام دشمن اقدامات کو سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ ایسے عمل سے صرف عوام کو تکالیف پہنچتی ہیں، جو کہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

ٹیگز: