Get Alerts

مسٹر بیسٹ کی بالی وُڈ کے تینوں خانز کے ساتھ تصویر ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

مسٹر بیسٹ کی بالی وُڈ کے تینوں خانز کے ساتھ تصویر ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ریاض :سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری دو روزہ "جوائے فورم 2025" کے موقع پر دنیا کے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ اس تصویر میں بالی وُڈ کے تینوں سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان مسٹر بیسٹ کے ساتھ موجود ہیں۔

مسٹر بیسٹ نے انسٹاگرام سٹوری پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "ہے انڈیا، کیا ہم سب کچھ ساتھ میں کریں؟" جس کے بعد مداحوں میں شدید تجسس پیدا ہو گیا ہے کہ آیا یہ چاروں جلد ہی کسی بڑے پراجیکٹ میں ساتھ نظر آئیں گے۔

تصویر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان اسٹائلش سوٹ میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ عامر خان روایتی سیاہ کُرتے اور سفید پاجامے میں موجود ہیں۔ مسٹر بیسٹ سادہ مگر پرکشش بلیک لباس میں تینوں خانز کے ساتھ خوشگوار انداز میں مسکرا رہے ہیں۔

جیسے ہی یہ تصویر وائرل ہوئی، سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنی دلچسپ اور متوقع تبصرے شروع کر دیے۔ ایک صارف نے لکھا، "امبانی کے بعد صرف مسٹر بیسٹ نے تینوں خانز کو ایک ساتھ لا کھڑا کیا!" ایک اور صارف نے کہا، "یہ تصویر تاریخ رقم کر رہی ہے، مسٹر بیسٹ اور بالی وُڈ کے تین بادشاہ ایک فریم میں، اگلا سرپرائز کیا ہوگا؟"

یہ تصویر خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان تین دہائیوں سے بالی وُڈ کے سب سے بڑے اور مقبول اداکار ہیں، مگر انہیں ایک ساتھ دیکھنے کے مواقع بہت کم ملے ہیں۔ آخری بار یہ تینوں عامر خان کی فلم "ستارے زمین پر" کی خصوصی نمائش پر اکٹھے نظر آئے تھے۔

ٹیگز: