Get Alerts

افغانستان کو 13 مرتبہ ڈیمارش کیا،بدقسمتی سے وہ بھارت کی پراکسی بن چکا ہے:خواجہ آصف

افغانستان کو 13 مرتبہ ڈیمارش کیا،بدقسمتی سے وہ بھارت کی پراکسی بن چکا ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے  ایکس پر  بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو 13 مرتبہ ڈیمارش کیا ہے تاکہ دہشتگردی کی روک تھام کے لیے تعاون حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ 2021 سے اب تک ملک بھر میں دہشتگرد حملوں میں 3844 پاکستانی شہید ہو چکے ہیں جن میں سول، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں دہشتگردی کے 10,037 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس کے باوجود کابل سے مثبت ردعمل نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

وزیر دفاع  کاکہنا تھا کہ  پاکستان اپنی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کی حمایت ضروری ہے۔

 

ٹیگز: