اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی کی جنگ کے بعد بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا خطرہ تھا اور آج بھی یہ خطرہ موجود ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پراکسی وار ختم نہیں ہوئی بلکہ دہائیوں سے جاری ہے اور یہ جدید جنگی حکمت عملی (ماڈرن وارفیئر) کا ایک ٹول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پراکسی وار میں اب شدت آ گئی ہے، جس کا سلسلہ 1980 کی دہائی میں شروع ہوا، اور لاہور اور راولپنڈی میں دھماکے اس کا حصہ ہیں۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ بھارت کے خلاف ہماری کامیابی کی تصدیق امریکہ کر رہا ہے اور امریکی صدر نے مداخلت کر کے ممکنہ جنگوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔