لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں بسنت کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور حفاظتی و ثقافتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھاتی، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ پتنگوں اور ڈور پر بار کوڈ لازمی قرار دیا جائے گا تاکہ غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
بسنت والے علاقوں میں موٹر سائیکل سواروں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ بسنت میلہ صرف دو روز، ہفتہ اور اتوار کو منایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، اندرون شہر محدود بسنت کی تجاویز حکومت کو پیش کی گئی ہیں۔
اجلاس میں ثقافتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ بسنت کے تہوار کو روایتی رنگ میں سجایا جا سکے۔