میری حکومت گرانے اور موجودہ حکومت کو لانے والوں کو اللہ معاف نہیں کرے گا: عمران خان کا فتویٰ 

میری حکومت گرانے اور موجودہ حکومت کو لانے والوں کو اللہ معاف نہیں کرے گا: عمران خان کا فتویٰ 
سورس: File

چارسدہ : سابق وزیر اعظم عمران خان نے فتویٰ دیا ہے کہ میری حکومت گرانے اور موجودہ حکومت کو لانے والوں کو اللہ معاف نہیں کرے گا۔ ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں۔ آپ  جو مرضی کر لیں یہ میچ آپ نہیں جیت سکتے۔ سب کوپیغام ہے ووٹ کے ذریعے تبدیلی ہونے دو۔ 

چارسدہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئےکل پھر انٹرنیشنل ٹیلی تھون کر رہا ہوں ۔ اب حکومت ملی تو کسی ایسے شخص کو وزیر نہیں بناؤں گاجس کے پیسے اور دولت باہرپڑے ہو۔ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔کبھی ان لیڈروں کو ووٹ نہ دینا جن کی دولت  اور جائیدار باہر ہو۔ 

عمران خان نے کہا کہ میں ایک کال دوں گا آپ نے حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے۔ہمیں کسی سپر پاور کی غلامی نہیں کرنی ۔ہمیں کسی خوف سے جنگ میں شرکت نہیں کرنی ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے ز یادہ  قربانی خیبر پختونخوا نے  دی۔  اپنے ملک کی خارجہ پالیسی  کسی ملک کیلئے قربان نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی حاصل کرکے ہم عظیم قوم بنیں گے۔ سیاست چمکانے کیلئے ریاست مدینہ کی بات نہیں کرتا۔مولانا فضل الرحمان کو پیسہ دو اور کوئی بھی فتویٰ دلوالو۔ امریکا چاہتا تھا ایسے حکمران آئیں جو بھکاریوں کی طرح دنیا میں گھومیں۔ شہبازشریف نے کہا میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبور ہوں۔  

عمران خان نے کہا کہ 17 سال میں سب سے بہترین حکومت ہماری تھی۔کانپیں ٹانگنے والے نے کہا کہ بڑی تباہی ہے مارچ کیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کے خلاف 2 مارچ کیے۔ہم نے ان کے مارچ روکنے کیلئے کوئی کنٹینر نہیں لگائے ۔ انہوں نے آتے ہی اپنے کیسز ختم کرانے شروع کردیئے۔ 

مصنف کے بارے میں