چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بڑا فیصلہ، آج سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر ہونے کا امکان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بڑا فیصلہ، آج سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر ہونے کا امکان

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں آج کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی وی کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات کر دی گئیں ۔

نیو نیوز  کے مطابق تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے پی ٹی وی کے وفد نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ بھی کیا ۔ 

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دے دیا ہے۔ سماعت کل ہوگی۔