Get Alerts

سیلابی ریلے تباہی کی نئی داستانیں رقم کر گئے، ہزاروں متاثر، فصلیں اور مکانات تباہ

سیلابی ریلے تباہی کی نئی داستانیں رقم کر گئے، ہزاروں متاثر، فصلیں اور مکانات تباہ

علی پور : علی پور، بہاولنگر، اور ہری پور سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ موضع خیرپور سادات اور مٹھن والا میں مکانات گر گئے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی کئی فٹ تک جمع ہو گیا۔ شجاع آباد میں متاثرین آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگے ہیں۔

ہری پور میں ریلوے روڈ پر برساتی ریلے کی زد میں آکر ایک وین پل سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

بہاولنگر میں دریائے ستلج کے سیلاب نے 150 کلومیٹر کے دریائی بیلٹ علاقے کے 145 موضع جات کو متاثر کیا ہے۔ بستی کھرلاں اور موضع عاکو میں شدید تباہی ہوئی، سڑکیں بہہ گئیں اور راستے منقطع ہوگئے۔ ایک لاکھ 40 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

منچن آباد میں 15 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہے اور متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی گہرائی 5 سے 7 فٹ تک ہے۔

حکومتی اور امدادی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، مگر حالات اب بھی نازک ہیں۔ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور نقصان کی مکمل پیمائش کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔

ٹیگز: