Get Alerts

پنجاب حکومت کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقائدہ آغاز، 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں کو فراہم کی جائیں گی

پنجاب حکومت کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقائدہ آغاز، 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں کو فراہم کی جائیں گی

لاہور : پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں کو دی جائیں گی، اور خواہشمند افراد اپنی درخواستیں ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی لائے گا بلکہ ایندھن کے خرچ میں بھی نمایاں کمی کرے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔ اس کے علاوہ، یہ سکیم صوبے کے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

منصوبے کے تحت حکومت خریداروں کو سبسڈائزڈ ڈاؤن پیمنٹ کی سہولت دے گی، جس میں حکومت سود کی ادائیگی کا بوجھ اٹھائے گی۔ 40 لاکھ سے 1 کروڑ روپے قیمت والی گاڑیوں کی ڈاؤن پیمنٹ میں پنجاب حکومت 5 لاکھ 85 ہزار روپے ادا کرے گی، باقی رقم شراکت دار بینک قرضے کی صورت میں فراہم کریں گے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے فنانسنگ منصوبہ بھی منظور کیا ہے، جس کے تحت شراکت دار بینک 6.65 لاکھ روپے تک قرضے فراہم کریں گے۔

ٹیگز: