Get Alerts

اسلام آبادہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آبادہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے اس دو صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت زیر التوا ہے، اور ان کے منصب سے متعلق حساس نوعیت کے سوالات سامنے آئے ہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق، جب تک سپریم جوڈیشل کونسل اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں دیتی، جسٹس جہانگیری عدالتی امور انجام نہیں دے سکیں گے۔

عدالت نے یہ بھی بتایا کہ کیس میں جج کی اہلیت اور قانونی تقاضوں سے متعلق اہم نکات زیر غور ہیں۔ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے 21 اکتوبر کو اس معاملے میں عدالت کی معاونت طلب کی گئی ہے، جبکہ ایک اور درخواست گزار کی جانب سے کیس میں فریق بننے کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے۔

ٹیگز: