Get Alerts

یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں اسرائیل پر مزید پابندیاں لگانے پر غور

 یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں اسرائیل پر مزید پابندیاں لگانے پر غور

برسلز : یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر غور کیا جائے گا۔ یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیلی زمینی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی پہلے سے بگڑی ہوئی انسانی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی کمیشن میں ایسے اقدامات زیر غور ہیں جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ ان میں اسرائیل کو دی گئی تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہا پسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں لگانا شامل ہیں۔

کایا کالاس نے واضح کیا کہ ان اقدامات کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی چاہتی ہے۔

ٹیگز: