Get Alerts

مشہور 23 سالہ انفلوئنسر کی لاپتہ ہونے کے بعد پراسرار موت

مشہور 23 سالہ انفلوئنسر کی لاپتہ ہونے کے بعد پراسرار موت

میکسیکو:میکسیکو کی معروف فیشن انفلوئنسر اور ٹک ٹاک سٹار ماریان اِزاگیرے کی پراسرار لاپتہ ہونے کے چند روز بعد موت ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماریان یکم ستمبر کو اچانک لاپتہ ہو گئیں تھیں۔ پانچ روز بعد انہیں ریاست مشیواکان کے شہر موریلیا کے ایک ہوٹل میں بازیاب کیا گیا۔ فوری طبی امداد کے لیے انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیابی کے وقت ماریان کی حالت نہایت تشویشناک تھی اور انہیں دماغی مفلوجی (برین فیلئر) کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ موت کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

ماریان اِزاگیرے کے ٹک ٹاک پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ اپنی آخری ویڈیو میں وہ کلاؤن میک اپ کے ساتھ دکھائی دی تھیں، جس میں انہوں نے اداسی کا اظہار کیا تھا۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا، "میرے تمام وعدے تمہارے ساتھ جائیں گے، تم کیوں جا رہے ہو؟" جو ان کے مداحوں میں تشویش کا باعث بنی۔

ٹیگز: