Get Alerts

اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، میچ ریفری کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا: چیئرمین پی سی بی

اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، میچ ریفری کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا: چیئرمین پی سی بی

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران پیش آنے والے میچ ریفری تنازع میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی عزت رکھی۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی بی مسلسل اس معاملے کو دیکھ رہا تھا اور متعدد شخصیات نے تعاون کیا، لیکن خود بھی یقین نہیں تھا کہ نتیجہ کیا نکلے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا "اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا وقار قائم رہا۔ اب امید ہے کہ کرکٹ پر توجہ دی جائے گی، سیاست پر نہیں۔ قوم سے اپیل ہے کہ قومی ٹیم کا آخر تک ساتھ دیں۔ اگر کوئی خامی ہو گی تو سلیکٹرز دیکھیں گے اور بہتری کی جائے گی۔

اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے۔انہوں نے سیاست کی، ہم نے نہیں۔ ہم نے کھیل کو کھیل کی طرح لیا۔ ہم نے صرف معافی کا مطالبہ کیا تھا، اور اب وہ معافی مل چکی ہے۔

تقریب میں شریک سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا اینڈی پائی کرافٹ لگتا ہے بھارت کے فیورٹ ہیں، وہ 90 سے زائد بار بھارت کے میچز میں ریفری رہ چکے ہیں، جو حیران کن بات ہے۔ رمیز راجہ نے مزید کہا یہ پاکستان کی ایک اخلاقی فتح ہے۔ نازک صورتحال پیدا ہو گئی تھی لیکن خوشی ہے کہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ہماری اصل طاقت ٹیم کی پرفارمنس ہے۔ ہمیں جواب میدان میں دینا ہوگا تاکہ دنیا دیکھے کہ ہم کتنے عظیم کرکٹ نیشن ہیں۔"

ٹیگز: