Get Alerts

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ میں شاہی پروٹوکول کے ساتھ شاندار استقبال

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ میں شاہی پروٹوکول کے ساتھ شاندار استقبال

لندن :  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ میں ان کے دوسرے سرکاری دورے کے موقع پر شاہی پروٹوکول کے تحت زبردست استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گن کی سلامی، گھڑ سوار فوجیوں کی پریڈ اور بیگ پائپس کی دھنوں نے تقریب کو مزید جازب نظر بنا دیا۔

صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے ساتھ ونڈزر کاسل میں ملاقات کی اور خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے تقریب میں شریک 1300 سے زائد فوجی جوانوں کا معائنہ کیا جو روایتی سرخ وردیوں اور سنہری پلوں والی ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔ تقریب میں تقریباً 120 گھوڑے بھی شامل تھے۔

برطانوی حکام نے اسے برطانیہ میں کسی بھی سرکاری دورے کے دوران دی جانے والی سب سے بڑی گارڈ آف آنر قرار دیا ہے۔ اس تاریخی دورے کے دوران مظاہرین سے دور ایک پرامن ماحول میں ملاقاتیں اور تقریبات ہوئی ہیں۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات اور دوستانہ روابط کی عکاسی کرتا ہے۔

 
 

ٹیگز: