Get Alerts

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں برطانوی شاہی خاندان کا شاندار عشائیہ، تعلقات کو "قریبی رشتے داری" قرار دیا گیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں برطانوی شاہی خاندان کا شاندار عشائیہ، تعلقات کو

لندن  :  برطانیہ کے شاہی خاندان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں ونزر کاسل میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو سراہا گیا۔ برطانوی بادشاہ شاہ چارلس نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے "امن کے لیے عزم" کو قابلِ قدر قرار دیا اور کہا کہ "امریکہ اور برطانیہ قریبی رشتہ داروں کی مانند ہیں۔"

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ "امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے قابلِ فخر ہیں۔ برطانیہ کا یہ دورہ میری زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ نے دنیا کو میگنا کارٹا کی صورت میں جدید پارلیمانی نظام کا تصور دیا، جو عالمی جمہوریت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکہ کی حالیہ ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ایک سال پہلے تک ہم بہت پیچھے تھے، مگر اب ایسا نہیں۔"

قبل ازیں صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ونزر کاسل آمد پر شاہی خاندان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں مہمانوں نے فوجی تقریب میں شاہی فضائیہ کی رنگا رنگ فلائی پاسٹ اور شاندار پریڈ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

ٹیگز: