Get Alerts

 امریکی پالیسی کا فیصلہ قومی مفاد کے تحت ہوگا، جے ڈی وینس

 امریکی پالیسی کا فیصلہ قومی مفاد کے تحت ہوگا، جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ سے متعلق اپنی خارجہ پالیسی کسی ایک اتحادی کے مؤقف کے مطابق طے نہیں کرسکتا، بلکہ واشنگٹن کے لیے امریکی مفادات اولین ترجیح ہیں۔

 جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں تعاون موجود ہے، تاہم بعض معاملات میں امریکا اور اسرائیل کے مؤقف مختلف ہوسکتے ہیں۔

 امریکی نائب صدر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مرتبہ یہ واضح کیا ہے کہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ بعض معاملات میں اختلاف کیا جاسکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ان امریکی صدور میں شامل ہیں جنہوں نے کھلے عام اس بات کا اظہار کیا کہ بعض معاملات میں نیتن یاہو کا مؤقف امریکا سے مختلف ہوسکتا ہے اور واشنگٹن اسے درست نہ بھی سمجھے۔

 جے ڈی وینس نے نیٹو کے حوالے سے بھی امریکی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے ساتھ امریکا کے اہم تعلقات ہیں، تاہم واشنگٹن اپنی یورپی خارجہ پالیسی کو مکمل طور پر نیٹو کے فیصلوں سے مشروط نہیں کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، لیکن خارجہ پالیسی کے معاملات میں حتمی ترجیح امریکی قومی مفادات کو حاصل ہوگی۔

ٹیگز: