لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن کے لیے روانہ ہو گئے ۔ مریم نواز نے روانگی سے قبل جہاز سے اپنے ٹویٹر اکاوںٹ پر اپنی واپسی کے بارے میں بتا کر سب کو حیرا ن کر دیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے جہاز میں سوار ہونے کے بعد نواز شریف کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے اوراپنی ٹویٹ میں لکھا ہےکہ " اپنی والدہ کیلئے دعاﺅں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کی عیادت کیلئے لندن جا رہے ہیں،اگراستثنیٰ نہ ملا تو اگلی پیشی سے پہلے واپس آجائیں گے۔"
ضرو رپڑھیں :- محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بارے میں اہم خبر آگئی
Off to London to see Ami. If exemption not granted, will return before next hearing Insha'Allah. Pls remember her in your special prayers. pic.twitter.com/W0v64Ycsfj
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 18, 2018
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے ممکنہ طور پر 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر گھر سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پر قوم سے والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی۔