خورشید شاہ کا انتخابی شیڈول جاری ہونے سے قبل تقرریوں سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ

خورشید شاہ کا انتخابی شیڈول جاری ہونے سے قبل تقرریوں سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ
کیپشن: image by The Express Tribune

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انتخابی شیڈول جاری ہونے سے پہلے تقرریوں پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ، صوبائی الیکشن کمشنرز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی قبل از وقت ، انتخابی شیڈول جاری ہونے سے پہلے ایسی پابندی نہیں ہونی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت پابندی لگنے سے حکومتی نظام مکمل طور پر رک جائے گا ،الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کو آراوز پر نظر رکھنے مشورہ بھی دیا ہے ، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر سینئر لوگوں کو صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے ورنہ شکوک و شبہات جنم لیں گے۔