کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ ایک منظم پیٹرن نظر آ رہا ہے، فواد چوہدری

کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ ایک منظم پیٹرن نظر آ رہا ہے، فواد چوہدری
کیپشن: دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، فواد چوہدری۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہزارہ پر حملہ، حیات آباد میں ٹی ٹی پی اور آج کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ ایک منظم پیٹرن نظر آ رہا ہے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے امن کے لیے بہت قربانی دی ہے اور انشاءاللہ ہم ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 14 افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔