سندھ میں کورونا کو شکست دینے والے مریض کی اعزاز کے ساتھ واپسی

 سندھ میں کورونا کو شکست دینے والے مریض کی اعزاز کے ساتھ واپسی

کورونا سے متاثرہ شخص ایکسپوسینٹر فیلڈ اسپتال میں زیر علاج تھا اور دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر اسے گھر رخصت کیا گیا۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال میں کام کرنے والے رضاکاروں اور اسٹاف نے مریض کو رخصت کیا۔متاثرہ مریض نے اسپتال کےعملے کا شکریہ ادا کیا۔سندھ میں کورونا وائر س کے 2217 مریض ہیں اور47 اموات ہوچکی ہیں۔ کراچی کے 6 اضلاع میں کورونا وبا سے زیادہ متاثر ہونے والے 30 سے زائد علاقے ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔کھانسی، بخار، نزلہ اور زکام کی شکایت ہونے کی صورت میں ملازمین کا کاروبار اور کار خانوں میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔کمشنر کراچی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک کے بغیر گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے 77 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 48 گھنٹوں میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 147 کورونا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔