سندھ کی 10 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

سندھ کی 10 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

کراچی: سندھ کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں 10 رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ 

سندھ کابینہ میں ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن شامل ہوں گے۔


ذرائع نے بتایا کہ عذرا افضل پیچوہو، سردار شاہ، ضیا لنجار اور محمد بخش مہر بھی حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب خیبر پختونخوا اور وفاق میں کابینہ ممران نے حلف اٹھا لیا ہے تاہم ابھی سندھ اور بلوچستان کی کابینہ نے حلف ابھی تک نہیں اٹھایا ہے۔  

مصنف کے بارے میں