وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہو گا 

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہو گا 

مظفر آباد: آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا جس میں 14 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرکے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد عدالت کے حکم پرنئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سردار تنویر الیاس کو وزرات عظمیٰ کیلئے نامزد کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔
پی ٹی آئی 32 اراکین کے ساتھ ایوان میں سرفہرست ہے اوراسے مسلم کانفرنس کی بھی حمایت حاصل ہے جبکہ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے 27ارکان پر مشتمل سادہ اکثریت سے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں پہلے وزیراعظم خان عبدالحمید خان کا انتخاب 5جولائی 1975 کو ہوا تھا جبکہ سردار سکندر حیات، سردار عتیق احمد خان اور راجہ فاروق حیدر خان دو دو مرتبہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں