Get Alerts

 وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ، زمین لرز اٹھی

 وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ، زمین لرز اٹھی

اسلام آباد/پشاور :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح سمیت خیبرپختونخوا کے وسیع علاقے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دعائیں مانگتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے     پشاور، سوات، ملاکنڈ اور گردونواح،    کوہاٹ، مردان اور لوئر دیر،    ضلع مہمند اور پارہ چنار میں  شدت سے محسوس کیے گئے۔     شدت  ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔زمین میں 199 کلومیٹر گہرائی ہونے کے باعث جھٹکے وسیع رقبے پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن (افغانستان) بتایا گیا ہے۔

ٹیگز: