پاکستان کامستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے،سردارفاروق سکندرخان

 پاکستان کامستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے،سردارفاروق سکندرخان

کوٹلی: آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ پاکستان کامستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، پاکستان مسلم لیگ ن ایک سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحدومنظم ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نے تعمیروترقی کے کاموں کواولیت دے کرعوامی مفادات کوہمیشہ مقدم رکھاہے، بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پراعتمادکااظہارکررہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت کی بنیاددراصل عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا  نوازشریف معزولی کے باجودزندہ حقیقت ہیں امریکہ بھارت کوخوش کرنے کے لیے تحریک آزادی کشمیرکے ناموررہنماکوعالمی دہشت گرد قراردے رہاہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرکی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ن لیگ کی حکومت الیکشن میں عوام سے کیاہواہرایک وعدہ پوراکررہی ہے، آج پورے آزادکشمیرمیں بلاتخصیص تعمیراتی کام ہورہے ہیں سڑکیں،صحت،تعلیم ودیگرشعبوں میں بہتری واصلاحات کاعمل تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان میاں محمدنوازشریف کے تعمیروترقی کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے آزادکشمیرکوماڈل وترقی یافتہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت سے قبل آزادکشمیرمیں ہرطرف افراتفری،کرپشن،میرٹ کی پامالی اوربرادری ازم کافروغ تھالیکن ن لیگ کی حکومت نے برابری اورمیرٹ کومدنظررکھتے ہوئے این ٹی ایس کانفاذ کیاتاکہ عام پڑھے لکھے نوجوان کوبھی سرکاری ملازمت مل سکے ۔