شام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش جاری رکھیں گے: روس

شام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش جاری رکھیں گے: روس

ماسکو:ماسکو میں مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ وہ شام میں کشیدگی سے پاک علاقوں کے قیام کےلئے کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں ایسے علاقوں کا قیام عمل میں لانے کیلئے اپنی کو ششیں جاری رکھیں گے جو کشیدگی اور انتشار سے پاک ہونگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آستانہ معاہدے میں یہی بات طے ہوئی تھی اور وہ اس پر قائم رہیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ شام میں سیاسی اور فوجی صورتحال کی بہتری اور کشیدگی سے عاری علاقوں کے قیام کے لیے انجام پانے والے عملی اقدمات کے نتیجے میں، شامی سماج میں اعتماد بتدریج بحال ہوگا اور ساری توجہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر مرکوز ہوجائے گی۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ روس کے نائب وزیر خارجہ اور ماسکو میں شام کے سفیر ریاض حداد نے بحران شام کے حوالے سے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے جن میں کیمیائی حملوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔