Get Alerts

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشہباز گل سے ملنے کیلئے ہسپتال آئے (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو ملاقات سے روک دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، شبلی فراز، اعظم سواتی، شہزاد وسیم اور فوزیہ ارشد اب سے کچھ دیر قبل شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز ہسپتال پہنچے تھیں تاہم پولیس نے انہیں ملاقات سے روک دیا۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابل قبول نہیں ہے، شہباز گل کیخلاف کارروائی کی جائے مگر قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔

ٹیگز: