شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف کیس ، سماعت 22 اگست تک ملتوی 

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف کیس ، سماعت 22 اگست تک ملتوی 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس پر سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی  ہے۔ سماعت   قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ریمانڈ کیس اسی وجہ سے آج سن رہے ہیں کیوں کہ وہ سیاسی فگر ہے۔عام لوگوں کی کوئی داد رسی نہیں بس سب کچھ ایلیٹ کے لیے  ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

شہباز گل کے وکیل شعیب شاہین نے میڈیکل بورڈ کا ایگزامینیشن عدالت کو پڑھ کر سنایا ۔آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا  شہباز گل کو کسی نے نہیں مارا بلکہ پہلے بھی میڈیکل کرایا گیا ہے۔عدالت نے پیر تک شہباز گل کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں۔ 

مصنف کے بارے میں