Get Alerts

اے آئی کے ذریعے ترک صدر اردگان کی جعلی آواز بنانے والا شخص گرفتار

 اے آئی کے ذریعے ترک صدر اردگان کی جعلی آواز بنانے والا شخص گرفتار
سورس: File

استنبول: ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا جس نے منتخب کمپنیوں اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران کو دھوکہ دینے کے لیے صدر رجب طیب اردگان کی آواز کی نقل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا۔

ترکی میڈیا  ذرائع کے مطابق ایم آئی ٹی نے دریافت کیا کہ دھوکہ باز نے صدر اردگان کی آواز کی نقل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کا استعمال کیا اور 10 سے زیادہ مختلف غیر ملکی شہریوں کے موبائل فونز سے کاروباری افراد کو فون بھی کیا۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایم آئی ٹی نے سائبر سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی حساس کوششوں کی بدولت مجرم کو گرفتار کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عہدیداروں نے سائبر کرائم کے تناظر میں اس طرح کی کوششوں کے پیش نظر رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نےمزید  کہا کہ نام، آواز اور شناخت سے متعلق فراڈ کے خلاف اقدامات میں مسلسل بہتری لائی جائے گی۔

ٹیگز: