Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج جاپان کے شہر یو کو ہاما میں مصروف دن گزاریں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج جاپان کے شہر یو کو ہاما میں مصروف دن گزاریں گی

ٹوکیو / یو کو ہاما : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جاپان کے 5 روزہ سرکاری دورے کا باقاعدہ آغاز آج 18 اگست سے ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ یہ دورہ جاپانی حکومت کی دعوت پر کر رہی ہیں۔

دورے کے پہلے روز مریم نواز شریف جاپان کے معروف شہر یو کوہاما میں مصروف دن گزاریں گی۔ ان کی ملاقات یاکوہاما کے میئر ڈاکٹر ٹاکیہارو یاماناکا سے ہوگی، جو ان کے اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

وزیراعلیٰ یو کوہاما ریڈ بریک ویئر ہاؤس، جدید کیبل کار "یاکوہاما ایئر کیبن"، اور شہر کی واٹر اینڈ سیوریج فیسلٹی کا بھی دورہ کریں گی تاکہ شہری سہولیات کے ماڈل کا مشاہدہ کیا جا سکے۔

مریم نواز شریف جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی کریں گی۔ بعدازاں پاکستانیوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ گزشتہ شب تھائی لینڈ سے جاپان پہنچیں۔ ہینیڈا ایئرپورٹ ٹوکیو پر جاپانی حکام، پاکستان کے سفیر عبد الحمید، اور اوورسیز پاکستانیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ٹیگز: