Get Alerts

منی لانڈرنگ کیس: چودھری پرویز الٰہی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منی لانڈرنگ کیس: چودھری پرویز الٰہی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور : لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، جس دوران پرویز الٰہی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل علیل ہیں اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اس لیے آج کے دن کے لیے حاضری سے چھوٹ دی جائے۔

تاہم عدالت نے یہ درخواست قبول نہ کی اور سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ مسلسل غیرحاضری برداشت نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پرویز الٰہی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے لاہور اس کیس میں پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نامکمل چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کرا چکی ہے۔

ٹیگز: