Get Alerts

پاکستان کی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان، فچ ریٹنگ ایجنسی

پاکستان کی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان، فچ ریٹنگ ایجنسی

کراچی : فچ ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ایجنسی کے مطابق پاکستان کے بینک کاروباری حجم بڑھانے کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ معاشی دباو کم ہو رہا ہے، کاروباری حالات بہتر ہو رہے ہیں اور پاکستان کے قرض کا منظرنامہ مضبوط ہے۔

فچ ریٹنگ کے مطابق، مشکل دور اور بلند افراط زر کے بعد پاکستان کی معاشی بحالی ہو رہی ہے، جس کے باعث نجی شعبے کی قرضوں کی طلب میں اضافہ متوقع ہے۔

بینکوں کی بڑی سرمایہ کاری حکومتی سیکیورٹیز میں ہے اور بینکوں نے ریاستی اداروں کو بڑے قرض فراہم کیے ہیں۔

 فچ کے مطا بق  بینکوں کی کارکردگی بہتر اور بینکوں کے غیرفعال قرضوں کا تناسب 7.6 فیصد سے کم ہوکراس وقت 7.1 فیصد  ہے۔