Get Alerts

دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، طلال چودھری

دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، طلال چودھری

اسلام آباد: وزیرِمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق ہونے والے ہر اجلاس کا پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا، جبکہ پی ٹی آئی عوامی مسائل پر بات چیت کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

وزیرِمملکت داخلہ نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان وفاق اور صوبوں کا مشترکہ معاملہ ہے اور وفاق سمیت تمام صوبے اس پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا افسران کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ کے حصول کا عمل بھی آسان بنایا گیا ہے۔

ٹیگز: