Get Alerts

 خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غیر فعال؛طلال چودھری 

 خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غیر فعال؛طلال چودھری 

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی نااہلی کے باعث صوبہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی میں ناکام رہا ہے۔

طلال چودھری نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوتے اور وفاقی اداروں یا وزارتوں سے مشاورت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جب شہداء کے اہل خانہ سے بات کرنا ضروری ہوتی ہے، تو وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ ان سے بات کرنی ہے، لیکن عملی طور پر تعاون نہیں ہوتا۔

مزید کہا گیا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کے لیے وزیراعلیٰ کا غیر فعال رویہ صوبے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ٹیگز: