Get Alerts

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر احسان کے اہل خانہ سے تعزیت، بچوں کو دلاسہ دیا

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر احسان کے اہل خانہ سے تعزیت، بچوں کو دلاسہ دیا

میانوالی(عثمان رانا)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر احسان کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے شہید میجر احسان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ کے غم میں شریک ہوئے۔ انہوں نے شہید کے والد کے بلند حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر داخلہ نے شہید میجر احسان کے بچوں سے بھی ملاقات کی، انہیں دلاسہ دیا اور شفقت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے شہید میجر احسان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ٹیگز: