Get Alerts

ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، امریکی بحری ناکہ بندی برقرار ہے، ٹرمپ

ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، امریکی بحری ناکہ بندی برقرار ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اس وقت کوئی مذاکرات یا بات چیت نہیں ہو رہی اور نہ ہی کوئی مذاکرات طے ہیں۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ اور برقرار ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز میں موجود تمام آبی بارودی سرنگیں یا تو ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں ناکارہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت تعطل کا شکار ہے۔ جون میں طے پانے والے 60 روزہ مفاہمتی دور کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان مستقل معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر امریکہ اور ایران کے مؤقف میں واضح اختلاف موجود ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔

ٹیگز: