Get Alerts

امریکا کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں، بحری ناکہ بندی بھی برقرار

امریکا کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں، بحری ناکہ بندی بھی برقرار

واشنگٹن/تہران: امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ بحری ناکہ بندی بھی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ہانگ کانگ کی ایک کمپنی اور بینک ملی سے منسلک ایک فرد پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایران کی معیشت کو تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تہران پر معاشی دباؤ مزید بڑھایا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کے تحت ایران کی معاشی لائف لائنز منقطع کی جا رہی ہیں، جبکہ ایرانی بحری ناکہ بندی برقرار ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی اقدامات کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی معاشی مہم لاکھوں ایرانی شہریوں کی صحت اور روزگار کو سنگین خطرے میں ڈال رہی ہے۔

ٹیگز: