افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی گرفتاری کی اطلاع کی تصدیق

افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی گرفتاری کی اطلاع کی تصدیق

اسلام آباد:  افغان میڈیا نے ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی گرفتاری کی اطلاع کی تصدیق کر  دی

افغان میڈیا   ٹولو نیوز کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت داخلہ نے پہلی بار تسلیم کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تقریباً چالیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

افغان میڈیا    کے مطابق اگر افغانستان نے سنجیدگی سے اس مسئلے کا حل نکالا تو ممکن ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری  آ جائے۔ ٹی ٹی پی کے ان دہشتگردوں کی گرفتاریاں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں معلومات سے ممکن ہو سکی ہیں۔

اگر افغانستان نے سنجیدگی سے اس مسئلے کا حل نکالا تو ممکن ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری  آ جائے۔ ٹی ٹی پی کے ان دہشتگردوں کی گرفتاریاں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں معلومات سے ممکن ہو سکی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ   ترجمان وزارت داخلہ  نے کہا کہ "ہمارے پاس داعش کے قیدیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور تقریباً 35 سے 40 ٹی ٹی پی کے دہشتگرد ہماری قید میں ہیں۔"

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اپنی سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے   ۔ افغان میڈیا   ٹولو نیوز کے مطابق  نے بیان دیا تھا کہ "افغانستان پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے"

مصنف کے بارے میں