Get Alerts

میٹا اور ایمازون کی نئی شراکت داری ، انسٹاگرام ریلز اب بڑی اسکرین پر

 میٹا اور ایمازون کی نئی شراکت داری ، انسٹاگرام ریلز اب بڑی اسکرین پر

کیلیفورنیا : اگر آپ انسٹاگرام ریلز کو فون پر دیکھنا پسند کرتے ہیں تو اب آپ انہیں بڑی اسکرین پر بھی دیکھ سکیں گے۔ میٹا نے ایمازون کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے "انسٹاگرام فار ٹی وی" ایپ متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے انسٹاگرام ریلز کو مخصوص فائر ٹی وی ڈیوائسز پر دیکھا جا سکے گا۔

یہ نئی ایپ صارفین کو نہ صرف ریلز دیکھنے کی سہولت دے گی بلکہ انہیں لائیک کرنے اور شیئر کرنے کا اختیار بھی فراہم کرے گی۔ صارفین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو سوئچ کر کے اپنی پسند کے مواد کو تلاش بھی کر سکیں گے اور کریئٹرز اور دوسرے اکاؤنٹس کو سرچ کر سکیں گے۔ اس ایپ کے ذریعے، صارفین کو فون کی طرح ایک ٹی وی اسکرین پر انسٹاگرام استعمال کرنے کا تجربہ حاصل ہوگا۔

انسٹاگرام فار ٹی وی ایپ ایمازون ایپ اسٹور میں دستیاب ہے اور 5 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو سپورٹ کرے گی، یعنی ایک ہی گھر کے مختلف افراد بھی اس ایپ کو استعمال کر سکیں گے۔ اس ایپ میں انسٹاگرام کے ریکومینڈیشن الگورتھم کا استعمال کیا جائے گا، جس سے مواد کی تلاش موبائل ایپ جیسا ہی ہوگا۔

یہ ایپ فی الحال صرف امریکا میں صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور دیگر ممالک میں متعارف کرانے کا وقت ابھی تک واضح نہیں۔

ٹیگز: