Get Alerts

میٹا کا اے آئی ترجمہ ٹول جلد فیس بک اور انسٹاگرام ریلز پر دستیاب ہوگا

میٹا کا اے آئی ترجمہ ٹول جلد فیس بک اور انسٹاگرام ریلز پر دستیاب ہوگا

کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا جلد اپنے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ترجمہ ٹول کو فیس بک اور انسٹاگرام کی ریلز پر متعارف کرانے جا رہی ہے، جس سے ریلز کو خودکار طور پر دوسری زبان میں ڈب کیا جا سکے گا۔

اس ٹول کی مدد سے ویڈیوز میں موجود آواز کو دوسری زبان میں ترجمہ کر کے کسی اور آواز میں پیش کیا جائے گا، یعنی ویڈیو کا ترجمہ صرف سب ٹائٹلز کی صورت میں نہیں بلکہ مکمل ڈبنگ کے ساتھ ہوگا۔

فی الحال یہ فیچر صرف انگریزی اور ہسپانوی زبانوں کے درمیان کام کرتا ہے، لیکن مستقبل میں مزید زبانیں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ ٹول صارفین کو یہ سہولت بھی دیتا ہے کہ وہ ڈب شدہ ویڈیو کو شائع کرنے سے پہلے دیکھ سکیں، تاکہ اگر ضرورت ہو تو کوئی تبدیلی کی جا سکے۔ ویڈیو میں "لِپ سنک" یعنی ہونٹوں کی حرکت بھی آواز کے ساتھ مطابقت میں ہو گی، جو ویڈیو کو زیادہ قدرتی اور مؤثر بنائے گی۔

جب یہ فیچر استعمال کیا جائے گا تو فیس بک اور انسٹاگرام خودکار طور پر ویڈیو کو دیکھنے والے صارف کی زبان میں دکھائیں گے، اور ویڈیو پر ایک چھوٹا سا ٹیگ بھی ظاہر ہوگا جس سے پتہ چلے گا کہ ترجمہ میٹا اے آئی کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ سہولت فیس بک پر اُن تخلیق کاروں کے لیے دستیاب ہوگی جن کے 1,000 یا اس سے زیادہ فالوورز ہیں، جبکہ انسٹاگرام پر یہ تمام عوامی اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہوگی۔

ٹیگز: