Get Alerts

ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ ، طلبہ کے ساتھ خصو صی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ ، طلبہ کے ساتھ خصو صی نشست

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں ملکی داخلی صورتحال، مس انفارمیشن (غلط معلومات) اور ڈس انفارمیشن کے پھیلاؤ کے علاوہ دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس نشست کے دوران، ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔ تقریب کے اختتام پر، طلبہ اور اساتذہ نے اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کی مادرِ وطن کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو سراہا اور انہیں شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق کے غیر مصدقہ معلومات کا پھیلاؤ قومی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، اور ایسے آگاہی سیشنز کی مدد سے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا تدارک بہتر انداز میں ممکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نشست نے ان کے اندر قومی مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کی ہے، جس سے وہ مستقب۸ل میں درست اور مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ میں کردار ادا کر سکیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں پاکستان کا روشن مستقبل قرار دیا۔ طلبہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کے تمام سوالات کا مکمل دلائل کے ساتھ جواب دیا گیا، جس سے ان کی سمجھ میں مزید اضافہ ہوا۔

نشست میں یہ بات بھی زور دے کر کہی گئی کہ پاکستان کے استحکام، سلامتی اور ترقی کے لیے نہ صرف فوج کا کردار اہم ہے، بلکہ ہر شہری کا بھی کردار ناگزیر ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور یکجہتی ضروری ہے۔

شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کے استحکام اور ترقی میں طلبہ کا اہم کردار ہے اور ایسے آگاہی سیشنز کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سیشن نے طلبہ کو فتنہ الخوارج اور دیگر قومی مسائل پر واضح معلومات فراہم کی اور ان کے ذہنوں میں مزید آگاہی بیدار کی۔

آخر میں، شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں"، جس کا مقصد ملک میں یکجہتی اور قومی عزم کو مضبوط کرنا تھا۔

ٹیگز: