اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی میں ایک خصوصی نشست سے خطاب کیا جس میں ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیل سے بات کی۔
لیفلٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے خطاب میں طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقیقت کے فرق کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں اور پروپیگنڈے سے بچنا بہت ضروری ہے، اور طلبہ کو ان فرق کو سمجھنا ہوگا تاکہ وہ بہتر فیصلہ سازی کر سکیں۔
اس موقع پر قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت کے حوالے سے کیے گئے بیان کو درست قرار دیا، جس میں انہوں نے افواج پاکستان کے بھارتی ٹیکنالوجی کے خلاف کامیابی کا ذکر کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی افواج کی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کیا ہے۔
طلبہ اور اساتذہ نے اس نشست کو بہت مؤثر اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سیشن نے ان کے کئی ابہامات دور کر دیے۔ طلبہ نے اس موقع پر کہا کہ "ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور پاک فوج ہمارے اندر سے ہے۔" انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا اور سوشل میڈیا اور مس انفارمیشن سے متعلق کیے گئے مدلل جوابات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔