سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کا بیان حلفی لینے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کا بیان حلفی لینے کا فیصلہ
کیپشن: سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کا بیان حلفی لینے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کے لئے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس بیان حلفی میں امیدوار ٹکٹ پر پیسے نہ لینے کی یقین دہانی کرائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا امیدوار نے اگر پارٹی ٹکٹ سے متعلق رقم دی ہے تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا اور امیدوار ووٹ کی خرید و فروخت کے لیے کسی بھی طرح پیسے کا استعمال نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائے گا۔ امیدوار انتخاب میں کرپٹ پریکٹس، آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائے گا۔ بیان حلفی پر امیدوار کے دستخط، انگوٹھے کے نشان اور شناختی کارڈ نمر درج ہو گا جبکہ امیدوار بیان حلفی اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ جمع کرائے گا۔

دوسری جانب سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید ک ےکاغذات پنجاب ہاؤس کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث مسترد کر دیے۔

لیگی رہنما نے فیصلے کیخلاف الیکشن ٹربیونل جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد کی سیٹ کیلئے اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ سندھ سے اب تک مجموعی طور پر 18 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے۔