Get Alerts

پی ایس ایل سکس کے 24 گھنٹوں میں 40 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت

پی ایس ایل سکس کے 24 گھنٹوں میں 40 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت
سورس: File photo

لاہور، پاکستان سپر لیگ سکس کی ایک ہی روز میں 40 ہزار ٹکٹیں بک گئیں ۔ 

پاکستان سپر لیگ سکس کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا ۔ ٹیموں کا زورشور ایک طرف عوام بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔ 24 گھنٹے میں چالیس ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوگئیں ۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچز کی وی آئی پی، فرسٹ کلاس اور پریمئم  ٹکٹیں فروخت ہو گئیں جبکہ جنرل انکلوژر میں شامل 5 سو، ایک ہزار اور 2 ہزار والی چند ٹکٹیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے صرف 8 میچز میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں مختص کی گئی ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ نمبر 4، 5، 6، 12 اور 15 میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں رکھی گئی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 5 میچز کی مجموعی طور پر 5 سو روپے والی 907 ٹکٹیں باقی رہ گئیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں میچ نمبر 21، 29 اور 30 میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں مختص ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 میچز کی 5 سو روپے والی صرف 24 ٹکٹیں بچ گئی ہیں۔

ٹیگز: