فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہو گیا

فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 410 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 891 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں