کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا تاریخ کی بلند ترین قیمتوں پر پہنچ گیا ہے۔ فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
دس گرام سونا بھی 12 ہزار 89 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کی بلند سطح تک پہنچ چکا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 141 ڈالرز کی بڑی چھلانگ کے باعث ہوا ہے، جس کے بعد سونا 4358 ڈالرز فی اونس تک پہنچ چکا ہے۔