Get Alerts

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 430 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 40 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 93 ڈالر ہوگئی۔
 
 
 
 
 

ٹیگز: