کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے پر پہنچ گئی۔