Get Alerts

فی تولہ سونا 2 ہزار 830 روپے مہنگا، نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز

فی تولہ سونا 2 ہزار 830 روپے مہنگا، نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں نئی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ تین روز کے دوران سونے کی قیمت میں 17 ہزار 52 روپے کی کمی ہوئی تھی، تاہم آج ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کراچی: فی تولہ سونا 2 ہزار 830 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 547 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 28 ڈالر 29 سینٹ اضافے کے بعد 4 ہزار 326 ڈالر 27 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 141 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 314 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافہ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ زیورات کی خریداری متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ سرمایہ کار اب بھی سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں۔
 
 

ٹیگز: