کراچی:آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر بڑھ کر 4595 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔