Get Alerts

پیٹرول کی قیمت میں اضافے  کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

 پیٹرول کی قیمت میں اضافے  کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

اسلام آباد: ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کے خلاف جماعت اسلامی نے  احتجاج  کیا۔نائب امیر جماعت اسلامی  میاں اسلم  نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے تحاشا ٹیکسز کم کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں  ۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی دارالحکومت  میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کی جانب سے نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم کی زیر صدارت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  جس میں مظاہرین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،   اگر عوام خاموش ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اب کے کئے کوئی مہنگائی نہیں ہے ، نواز شریف کے دور میں لوگ پیٹ بھر کہ کھانا کھا سکتے تھے ۔نائب صدر امیر جماعت اسلامی میاں اسلم کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان میں امیر جماعت اسلامی کی کال پر احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں ، نو ماہ میں بارہویں بار پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ، رات کے بارہ بجے بارہ روپے سے زیادہ پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھا  کر عوام کو کچل دیا گیا ہے۔


میاں اسلم  نے مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے ، ہر چیز کی قیمت کو آگ لگا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر کہتے ہیں کہ   پیٹرول کم استعمال کس طرح کیا جائے ،  کیا ہم سائکلیں رکھ لیں۔

ٹیگز: